Trending Now

’انیمل‘ کا خونی کردار والد رشی کپور سے متاثر ہے، رنبیر کپور کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میگا ایکشن فلم ’انیمل‘ کا کردار ان کے والد رشی کپور سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ 

فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کے والد اسی طرح غصے اور جذباتی انداز میں بات چیت کیا کرتے تھے۔

رنبیر کپور کو نئی فلم میں اپنے والد (انیل کپور) کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔

انیمل‘ میں رنیبر  کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل  راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Previous

کراچی میں ہفتے کی شام سے آندھی اور بارش کا امکان

Read Next

پرویز الہیٰ کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر ایس ایس پی اسلام آباد کی لاہور ہائیکورٹ طلبی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *