اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہیٰ کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے دائر کی ہے جس پر عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
عدالت کے جسٹس سلطان تنویر نے توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد کو 18 دسمبر کو پیش ہونے یا پھر بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔