اوگرا نے تیل کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل مقامی ریفائنری سے خریدنے کی ہدایت کر دی۔
تیل کمپنیوں کی جانب سے مقامی تیل نہ خریدنے کے معاملے پر اوگرا متحرک ہوگئی اوراٹک آئل ریفائنری کی شکایت پر تیل کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔
اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کمپنیاں اپنا اسٹاک بہتر بنانے کے لیے مقامی ریفائنریز سے پیٹرول اور ڈیزل خریدیں۔
اٹک آئل ریفائنری نے بتایا کہ تیل کمپنیاں مقامی تیل نہیں اٹھا رہیں، مقامی تیل نہ خریدنے کے باعث اٹک آئل ریفائنری کی پیداوار ساٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئل کمپنیاں فوری طور پر اٹک آئل ریفائنری سے تیل کی خریداری بڑھائیں۔