Trending Now

ماورا حسین اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے اور کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔

اداکارہ  نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی تھیں۔

hhhhh

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اب اداکارہ نے ایک صارف کو تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے وہ درخت پر نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کام انہوں نے کیا ہے اس سے اقلیتوں کو ساتھ شامل کرنے کا احساس ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے صارفین سے کہا کہ یہ کام وہ خود کررہی ہے اس لئے ضرری نہیں کہ سب لوگ اس کام کو کریں۔

ماورا حسین کی ویڈیو پر صارفین نے سخت تنقید کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Read Previous

ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر حملہ کر کے خونم خون کر دیا

Read Next

جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *