ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر حملہ کرکے اسےخونم خون کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2021 کا ہے جسے اب رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے کہا کہ دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔
حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجنیئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم خونم خون ہوگیا۔