Trending Now

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ، اوگرا نےتیاری پکڑ لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا حتمی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ پیٹرول کی قیمت میں 16 سے 17 روپے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 24 روپے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر لیوی بھی 5 روپے بڑھائی جا سکتی ہے۔ ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کیلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔ اوگرا کی سمری پر نگران وزیر خزانہ اور وزیر توانائی اپنی رائے دیں گے، پیٹرولیم قیمتوں پر حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم دیں گے۔ قیمتوں میں اضافہ 16 ستمبر سے نافذالعمل ہو گا۔

Read Previous

چند ایشوز، چند تجاویز

Read Next

ڈالر کا ریٹ اوپر لے جانے والوں کے خلاف ڈنڈا ہلکا پڑ گیا، مافیا پھر سرگرم ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *