Trending Now

گورے ریسلرز کا بھارتی گانے پر ڈانس،سب کو حیران کردیا

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز نے بھارتی گانے ’’ناچو ناچو‘‘ پر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔

ریسلنگ کا کھیل یوں تو شدید لڑائی اور مار دھاڑ کیلئے مشہور ہے لیکن ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ ہفتے ہونیوالے ریسلنگ کے ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے بالی ووڈ کے گانے ناچو ناچو پر رقص کرکے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

ایونٹ کے دوران عالمی شہرت یافتہ ریسلرز ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمی زین اور کیون اوونز بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے پر رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

Read Previous

نئی فوجی قیادت کے آنے سے سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، عمران خان کی شکست کی” ہیٹرک “مکمل ہو گئی

Read Next

وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *