فلسطین میں جاری اسرائیل کی بمباری اور قتل و غارت پر ہر آنکھ اشکبار ہے، جبکہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوریز پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی فوٹو گرافر کو کھانے کی پیشکش کررہی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”انسانیت کی سب سے خوبصورت تصویر“۔
دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جی جی حدید اور ان کے اہل خانہ کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر دھمکی آمیز فون کالز موصول لگیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور اہل خانہ دھمکی آمیز کالز کے باعث اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔
ادھر اسرائیلی حکومت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے امریکی ماڈل کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی۔
اسرائیلی حکومت نے جی جی حدید کی فلسطینیوں کے حق میں کی گئیں پوسٹوں کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا تم پچھلے ہفتے سے سو رہی ہو یا یہودی بچوں کو قتل کیے جانے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟
انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا کہ تمہاری خاموشی واضح کرتی ہے کہ تم کس کی حمایت میں کھڑی ہے، ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔