پشاور: پی ٹی آئی کے سابق ڈپتی اسپیکر محمود جان کو قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
قتل کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا محمود جان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا پر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محمود جان پر جائیداد کے تنازع پر ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔