Trending Now

امریکی بھائی سب سے بڑے گرلڈ چیز سینڈوچ کا ریکارڈ نام کرنے کے لیے پُرامید

وِسکونسِن: امریکا میں دو بھائیوں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر 10.9 فٹ لمبا اور 6.25 چوڑا گرلڈ چیز سینڈوچ بنا کر گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے پُر امید ہیں۔

امریکی ریاست وسکونسِن کےشہر مِلواؤکی میں 11 سالہ ایگزوڈس چوہدری اور ان کے 10 سالہ بھائی اِگی نے 136 کلو گندھے ہوئے آٹے اور 27 کلو پنیر کی مدد سے 2.75 موٹا سینڈوچ بنایا۔

دونوں بھائیوں کی اس کوشش کا مقصد دنیا کے سب سے بڑے گرلڈ چیز سینڈوچ کا ریکارڈ اپنے نام کرنا تھا۔

س سے قبل یہ ریکارڈ 2000 میں ورمونٹ کے کیبٹ کریمری نے 10 فٹ لمبا، 5 فٹ چوڑا اور 2.5 انچ موٹا سینڈوچ بنا کر اپنے نام کیا تھا۔

Read Previous

مکھن اور گوشت میں موجود چکنائی ڈیمینشیا کے خطرات کم کرسکتی ہے

Read Next

پنجاب حکومت کا غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کااعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *