ایکسپوسینٹر میں پاکستان آٹو شو2023کاانعقاد،چین اور ایران سمیت 150کمپنیوں نے شرکت کی۔
ایکسپو سینٹر میں آج سے 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے پاکستان آٹو شو میں چین اور ایران کی پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں سمیت 150کمپنیاں شریک ہیں۔ پہلی مرتبہ دیگر شعبوں کی نمائندہ انجمنیں بھی شریک ہیں ۔ جن میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، پاکستان آٹو موبائلز اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی شامل ہیں۔
چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس ایکسے سریز مینوفیکچررز کاکہنا ہے کہ پاکستان آٹو شو کا مقصد مینوفیکچرنگ اور ویلیو ایڈیشن کے پوشیدہ امکانات کو اجاگر کرنا ہے۔
چیئرمین پاپام عبدالرحمان اعزاز کاکہنا ہے کہ شو میں شرکت کرنے والے ماہرین آٹو انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو ملک کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے اور انٹرنیشنل مارکیٹ کے امکانات سے استفادہ کے راستوں پر روشنی ڈالیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ پرزہ جات بنانے والی صنعت پاکستان میں عالمی مسابقت کے قابل سب سے مضبوط مینوفیکچرنگ بیس ہے جو ٹیکنالوجی اور میٹریلز پر یکسان مہارت اور دسترس رکھتی ہے۔