لاہور : سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے میسجز اور کالز کا جواب نہیں دے رہے۔
پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کے پیغامات اور ٹیلیفون کالز کا ذکا اشرف کو جواب دینا چاہیے۔
کپتان نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران عثمان واہلہ اور سلمان نصیر سے بھی رابطہ کیا انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسری طرف چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی اہم ملاقات کی ہے۔