Trending Now

شاہ رخ خان کی “ڈنکی” ریلیز سے قبل متنازع، ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ کنگ خان کی “ڈنکی” ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی ہے۔

شاہ رخ خان کی رواں سال دو کامیاب فلموں “پٹھان” اور “جوان” کے بعد اب اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے دن فلمسازوں نے “ڈنکی” کا پہلا ٹیزر جاری کیا جسے خوب مقبولیت ملی، دراصل ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اب سوشل میڈیا  کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” ہالی ووڈ فلم “Desierto” کا چربہ ہے۔

 

ہالی ووڈ فلم “Desierto” سال 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اس فلم کی کہانی غیر قانونی امیگریشن پر مبنی تھی، اس فلم میں میکسیکن تارکین وطن کارکنوں کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر کے بہتر زندگی کی تلاش میں تھا۔

یہ گروپ جب غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا تو اُسی دوران وہ تمام افراد دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ہالی ووڈ فلم “Desierto” اور فلم “ڈنکی” کی ناصرف کہانی ایک جیسی ہے بلکہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم “ڈنکی” کی عکس بندی بھی بالکل ہالی ووڈ فلم جیسے ہی کی گئی ہے، تمام مناظر فلم “Desierto” کے کاپی ہیں۔

یہ خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور فلم “ڈنکی” کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان‘  اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

Read Previous

حارث اور شاہین ورلڈ کپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بائولر بن گئے

Read Next

کراچی کے اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا جمع کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *