Trending Now

ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد / چارسدہ: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر قرار دیدیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدارت کریں گے۔ اجلاس میں6 نکاتی ایجنڈے سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، حج پالیسی 2024ء پھر پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں بینکوں کو مالی سال 2021ء تا 2022ء میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس، پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے ایک اجلاس میں ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر قراردیا اسمگلنگ پرقابو پانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فریقین سے مشاورت کی جائے،جس میں تمام اداروں کی تجاویز شامل کی جائیں۔

نگران وزیراعظم سابق نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر گئے۔ انھوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Read Previous

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے امکانات

Read Next

نصیرالدین شاہ سے اداکاری سیکھی، پریانکا چوپڑہ کا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *